ابنا: اس مجوزہ روڈ میپ میں اسلامی جمہوریہ ایران نے شام میں بحران کے حل کے لئے متخاصم فریقین کی جانب سے ایک ہی موقع پر فائربندی ،غیرملکی مداخلت کے بغیر بحران کا پرامن حل اور حکومت شام کے مخالف گروپوں کو مالی ، فوجی اور تعلیمی معاونت بند کرنے کی تجاویز پیش کیں –
اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ نے شام کی حکومت اور مخالف گروپوں کے درمیان مذاکرات اور سبھی متخاصم فریقوں کے نمائندوں پر مشتمل قومی مفاہمتی کمیٹی تشکیل دینے کا بھی مطالبہ کیا –
جناب علی اکبر صالحی نے اسی طرح چاررکنی ثالث گروپ کی جانب سے شام میں مبصرین بھیجنے کی تجویز بھی پیش کی-
شام کے معاملے پر ایران ، مصر اور ترکی کے وزرائے خارجہ کا اجلاس کل رات مصر کے دارالحکومت قاہرہ میں منعقد ہوا -
.......
/169